اردو

urdu

ETV Bharat / state

گاندربل: کنگن علاقے میں بلاک دیوس پروگرام کا انعقاد

ایل جی کے مشیر نے کنگن علاقے کا دورہ کیا اور مقامی لوگوں کے مسائل سن کر انتظامیہ کو ہدایت جاری کی۔

program
program

By

Published : Oct 1, 2020, 12:56 PM IST

جمون و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے گاندربل ضلع کے کنگن علاقے کا دورہ کر کے مقامی لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بیک ٹو ویلیج پروگرام کا حصہ بن کر اس پروگرام کو کامیاب بنائیں اور اپنے مسائل اعلیٰ حکام تک پہنچائیں۔

گاندربل: کنگن علاقے میں بلاک دیوس پروگرام کا انعقاد
انہوں نے کنگن میں مقامی لوگوں کے ساتھ بات چیت کر کے ان کے مطالبات بھی سنیں اور اُن کے ازالے کے لیے انتظامیہ کو احکامات صادر کئے۔بھٹناگر نے کہا کہ گورنر انتظامیہ زمینی سطح پر لوگوں کے مطالبات کو حل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس سے قبل بیک ٹو ویلیج پروگرام یکم اور دوم کو دیکھتے ہوئے اب بیک ٹو ویلیج پروگرام سوم منعقد کیا جا رہا ہے تاکہ وادی کے دور دراز علاقوں کے لوگوں تک انتظامیہ پہنچ پائے۔ خیال رہے کہ جن ابھیان پروگرام کے نام کا یہ پروگرام جموں و کشمیر کے دور دراز علاقوں میں کئی دنوں سے منعقد کیا جارہا ہے جسے اس سے قبل بیک ٹو ولیج پروگرام کا نام دیا گیا تھا اور اب بلاک دیوس کے طور پر منعقد کیا جا رہا ہے۔
بلاک دیوس پروگرام میں شرکت کرتے مقامی باشندہ
اس دوران مشیر کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شفقت اقبال، ایس ایس پی گاندربل خلیل احمد پسوال اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details