ضلع کی کوآپریٹو سوسائٹیز کے ممبران اور اسٹیک ہولڈرز نے بھی پروگرام میں شرکت کیا۔ اپنے خطاب میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر گاندربل نے عام لوگوں کی خدمت میں کوآپریٹو سوسائٹیوں کے کردار کی تعریف کی۔
انہوں نے کوآپریٹو سیکٹر سے وابستہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے کہا کہ وہ تعاون کے ذریعے وزیر اعظم نریندر مودی کے "سہکار سے سمردھی" خوشحالی کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے جدو جہد کریں، تاکہ لوگوں کی معاشی حالت بہتر ہو اور نچلی سطح پر خوشحالی دیکھی جا سکے۔
انہوں نے مختلف سطحوں پر آگاہی کیمپ منعقد کرنے کی ضرورت پر زور دیا، تاکہ کوآپریٹو پر مبنی اقتصادی ماڈل پر کاروبار کرنے کا جوہر بنایا جا سکے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی رجسٹرار نے کوآپریٹو اداروں کی جانب سے دیہی-شہری تقسیم کو ختم کرکے اور آمدنی کے مواقع پیدا کرکے قومی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار پر روشنی ڈالی۔
ڈپٹی رجسٹرار نے ایک افرادی قوت تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا جو نئی ذمہ داریاں سنبھالے اور جدید ترین ٹیکنالوجی کو اپنائے۔ انہوں نے زیادہ سے زیادہ پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں، خواتین اور معاشرے کے کمزور طبقات کے اندراج اور انہیں کوآپریٹیو کے دائرے میں لانے پر زور دیا، تاکہ وہ خود بھی کمائیں اور دوسروں کی کمائی کا ذریعہ بنیں۔
انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں ایف پی اوز، کوآپریٹو سوسائٹیز، کوآپریٹیو کو متنوع شعبوں میں رجسٹر کرکے، ضلع میں چھوٹے فوڈ پروسیسنگ یونٹس قائم کرکے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کریں۔