گاندربل:مرکزی سرکار کی جانب سے ’ہر گھر نل، ہر گھر جل‘ کے تحت کروڑوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں تاہم وادی کشمیر کے کئی ایسے علاقے آج بھی موجود ہیں جہاں لوگوں کو پینے کے پانی کے حوالے سے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وسطی کشمیر کے شالہ بگ علاقے کے باشندوں نے محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے محکمہ پر علاقے کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا۔ ShalaBug Ganderbal Water Scarcity
میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے شالہ بگ کے باشندوں نے دعویٰ کیا کہ علاقے میں رہائش پذیر دو سو کنبوں کی پانی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے محکمہ جل شکتی نے باریک پائپ لائن نصب کی ہے جس سے، انکے مطابق، کثیر آبادی کی پانی کی ضرورت پوری نہیں ہو پاتی۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں پانی کی اس قدر قلت ہے کہ انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کو بھی وقت پر پانی نصیب نہیں ہوتا۔Acute Drinking Water Scarcity in ShalaBug Ganderbal