مرکز کے زیر انتظام خطہ جمو ں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں میونسپل کمیٹی اور پولیس کی طرف سے پٹری پر بیٹھنے والے چھاپڑی فروشوں کے خلاف زبردست کاروائی کی گئی ہے۔ پولیس کے سینئر افسران کی ہدایت پر آج ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس گاندربل غلام حسن کی زیر نگرانی اسٹیشن ہاوس آفیسر گاندربل منظور احمد نے چھاپڑی فروشوں کے خلاف زبردست مہم چلائی ہے۔ بیہامہ چوک سے لے کر دودرہامہ بازار تک ایسے چھاپڑی فروشوں یا دکانداروں نے جنہوں نے اپنا سامان سڑک یا پٹری پر رکھ کر فرخت کرتے تھے اور سے شہریوں کو آمد و رفت میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا ایسے دکانداروں خلاف سخت کارروائی عمل میں لاکر انہیں آئندہ کےلئے وارننگ بھی دی گئی ہے ۔
اس مہم میں پولیس کے ساتھ ساتھ ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے بھی اہم رول اداکیا ہے۔اسی مہم کے دوران کئی ایسے نوجوان جو کہ بغیر ہلیمنٹ اور بغیر لائسنس کے دوپہیہ گاڈیاں چلا رہے تھے، انہیں روک کر کئی اسکوٹی اور موٹر سائیکل ضبط کرکے انکے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی گئی ہے۔ جبکہ کئی ایسی گاڑیاں جو غلط جگہ پر پارک کی گئی تھی ان کے ما لکان کے خلاف بھی چالان کیا گیا ہے۔