گاندربل کے پیر پورہ اسپتال میں محکمۂ فائر بریگیڈ Fire Department کی جانب سے ماک ڈرل کا اہتمام کیا گیا، جس کا مقصد اسپتال کے ملازمین کو یہ سکھانا تھا کہ ایمرجنسی کی صورت میں آگ کے خطرات پر کیسے قابو پایا جاسکے۔
اس سلسلے میں محکمۂ فائر اینڈ ایمرجنسی کے سینئر فائر مین فاروق احمد بیگ کی صدارت میں یہ ماک ڈرل ہوئی، جس میں اس محکمہ کے درجنوں ملازمین نے اپنے جدید ترین ساز و سامان سے لیس ہوکر پیر پورہ اسپتال کے ملازمین کو سب کچھ سکھایا کہ اسپتال میں آگ لگنے کی صورت میں جب تک موقع پر فائز ایمرجنسی سروسز کا عملہ پہنچ جائے تب تک اپنے آپ، اسپتال اور مریضوں کو کس طرح سے بچایا جائے۔