اردو

urdu

ETV Bharat / state

گاندربل: بچی کو اپنا نوالہ بنانے والا تیندوا پکڑا گیا - leopard was caught alive by a team of wildlife

4 سالہ بچی کو اپنا نوالہ بنانے والے تیندوے کو ایک ماہ 22 دن کے بعد محکمۂ وائلڈ لائف نے زندہ پکڑلیا۔

گاندربل : بچی کو اپنا نوالہ بنانے والا تیندوا پکڑا گیا
گاندربل : بچی کو اپنا نوالہ بنانے والا تیندوا پکڑا گیا

By

Published : Aug 31, 2021, 4:08 PM IST

وسطی ضلع گاندربل کے علاقہ ززنہ میں 4 سالہ بچی کو اپنا نوالہ بنانے والا تیندوہ ایک ماہ اور 22 دن کے بعد محکمۂ وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے زندہ پکڑ کر گاندربل کے درجنوں علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کو راحت پہنچانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

گاندربل : بچی کو اپنا نوالہ بنانے والا تیندوا پکڑا گیا
واضح رہے کہ 11 جولائی کو گاندربل کے علاقہ ززنہ میں فروٹ منڈی کے قریب تیندوے نے 4 سالہ بچی پر اس وقت حملہ کرکے اپنے ساتھ لے گیا تھا جب وہ اپنی دادی کے ساتھ گاڑی میں بیٹھ کر کھیل رہی تھی اور قریب میں موجود میوہ باغ میں لے جاکر اسے ہلاک کردیا تھا۔

جس کے بعد محکمۂ وائلڈ لائف نے مسلسل 51 روز تک ززنہ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں تیندوے کو پکڑنے کی کوشش جاری رکھی۔ خونخوار تیندوہ اسی علاقے کے کوندہ بل گاؤں میں پنجرے میں پھنس گیا۔

مزید پڑھیں:گاندربل: تین سالہ بچی کی لاش برآمد

جس کے بعد ززنہ اور اس سے ملحقہ جات درجنوں علاقوں کی آبادی کے رہائشیوں نے راحت کی سانس لی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details