اردو

urdu

ETV Bharat / state

Cybercrime in Ganderbal گاندربل میں ایک شخص سے 4.69 لاکھ کی لوٹ - جموں و کشمیر خبر

گاندر بل میں سائبر کرائم سے متعلق ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ایک شخص کو سائبر کرائم والوں نے ساڑھے چار لاکھ روپیے سے زیادہ کا نقصان پہنچایا ہے۔

سائبر کرائم کا معاملہ
سائبر کرائم کا معاملہ

By

Published : May 30, 2023, 8:45 AM IST

Updated : Jun 1, 2023, 10:13 AM IST

سائبر کرائم کا معاملہ

گاندربل: مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں آن لائن سائبر فراڈ کا معاملہ منظر عام پر آیا ہے،جہاں ایک شخص کو سائبر دھوکہ بازوں نے 4.69 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع گاندربل کی تحصیل گنڈ کے علاقے ہاریگانیون کے رہائشی شہباز احمد کو نامعلوم نمبر سے کال موصول ہوئی ،کال کرنے والے شخص نے کہا کہ وہ کسی ٹیلی کام کمپنی سے ہے۔

متاثرہ شہباز کے مطابق ’’مجھے جمعرات کی سہ پہر ایک نامعلوم نمبر سے کال موصول ہوئی،کال کرنے والے شخص نے دعویٰ کیا کہ وہ کسی ٹیلی کام کمپنی سے ہے اور مجھ سے اپنے 4G کنکشن کو 5G میں اپ گریڈ کرنے کے لیے آدھار کارڈ کی تفصیلات فراہم کرنے کو کہا۔ شہباز کے مطابق "میں نے انہیں تفصیلات فراہم کیں اور بعد میں انہوں نے تصدیق کے لیے مجھے ایک لنک بھیجا، کال کرنے والے شخص نے لنک کھولئے، جیسے ہی میں نے لنک کھولا اور اپنی بینک کی تفصیلات اپ لوڈ کیا کچھ ہی دیر میں 4.69 لاکھ روپے کی رقم اکاؤنٹ سے نکل گئی۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں نے جموں و کشمیر بینک برانچ سے رابطہ کیا اور بینک کے حکام نے انہیں مزید تفتیش کے لیے سائبر پولیس سے رجوع کرنے کو کہا۔ شہباز کے بھائی نے بتایا کہ ہم نے سائبر پولیس اسٹیشن میں شکایت بھی درج کرائی ہے۔ جموں و کشمیر بینک کے ایک اہلکار نے بھی تصدیق کی ہے کہ آن لائن دھوکہ بازوں نے رقم نکال لی ہے۔ پولیس سٹیشن گنڈ کے ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ انہیں ہریگانیوان کنگن کے رہائشی شہباز احمد سے سائبر فراڈ کی شکایت موصول ہوئی ہے-

مزید پڑھیں:Cybercrime Program in Poonch پونچھ کے کے سی ڈِگری کالج میں سائبر کرائم سے متعلق بیداری پروگرام

انہوں نے مزید کہا کہ اسے مزید تفتیش کے لیے سائبر پولیس اسٹیشن کو بھیج دیا گیا ہے۔ دریں اثنا، پولیس حکام نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ چوکس رہیں اور کسی بھی نامعلوم نمبر اور افراد کے ساتھ آن لائن کوئی تفصیلات شیئر نہ کریں۔ سائبر پولیس نے لوگوں کو یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ بینکنگ سے متعلق کوئی بھی خفیہ معلومات جیسے OTPs، کارڈ نمبر، CVV وغیرہ کو فون پر کسی کو بھی شیئر نہ کریں۔

Last Updated : Jun 1, 2023, 10:13 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details