اسی طرح ، کپواڑہ موٹر وہیکل ڈپارٹمنٹ کی جانب سے بھی روڈ سیفٹی ماہ 2021 کے اختتامی تقریب کے دوران بیداری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں ڈپٹی کمشنر کپواڑہ امام دین مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے روڈ سیفٹی تحفظ کے نعرے کے ساتھ روڈ سیفٹی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
گاندر بل کی تقریب میں ڈپٹی کمشنر گاندربل شفقت اقبال بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے، جبکہ ایس ایس پی گاندربل خلیل احمد پوسوال بھی بطور مہمان شرکت کی۔
اس موقع پر دوران منی سیکریٹیریٹ کے کانفرنس ہال میں روڈ سیفٹی کے عنوان پر پینٹنگ کے مقابلہ کا اہتمام کیا گیا، جہاں ضلع کے متعدد اسکولز کے طلباء نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ اس دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
تقریب کے دوران لایئو ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ تمام اضلاع میں جاری تقریبات کے ساتھ جڑ کر جموں میں ہو رہی سب سے بڑی تقریب میں شرکت کو یقینی بنایا گیا۔
اس تقریب میں جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر کے علاوہ ان کے مشیر، چیف سیکریٹری، اے ڈی جی لاء اینڈ آرڈر ، کمشنر سیکریٹری ٹرانسپورٹ کے علاوہ دیگر اعلی عہدیداران بھی موجود رہے۔