اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 14, 2023, 5:05 PM IST

Updated : Oct 15, 2023, 3:48 PM IST

ETV Bharat / state

Truck skids in Zojila Pass زوجیلا پاس پر ٹرک حادثہ کا شکار، دو افراد ہلاک

گاندربل میں زوجیلا پاس پر ایک ٹرک گہری کھائی میں گرنے سے دو افراد لقمہ اجل بن گئے۔ ریسکیو آپریشن کے بعد مہلوکین کی لاشیں بر آمد کی گئیں۔

2-dead-after-truck-skids-off-road-on-zojila-pass-in-ganderbal
زوجیلا پاس پر ٹرک حادثہ کا شکار،دو افراد ہلاک

زوجیلا پاس پر ٹرک حادثہ کا شکار، دو افراد ہلاک

گاندربل:وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے زوجیلا پاس پر ہفتہ کے روز ایک ٹرک کے گہری کھائی میں گرنے سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔ذرائع نے بتایا کہ کرگل سے سونہ مرگ آرہی ایک ٹرک زیر نمبر JK02AH –7837 زوجیلا پر مندر موڑ کے نزدیک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر گہری کھائی میں جا گری۔انہوں نے کہا کہ اس حادثے میں دو افراد لقمہ اجل بن گئے۔ان کا کہنا تھا کہ واقعہ پیش آنے کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور مہلوکین کی لاشیں بر آمد کی گئیں۔

مزید پڑھیں:Tipper Falls into jehlum پامپور میں جہلم میں ٹپر گرنے سے ڈرائیور کی موت

بتادیں کہ جموں و کشمیر میں اگست 2023 تک کُل 4,165 حادثات رونما ہوئے ہیں۔ ان سڑک حادثات میں 580 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے وہیں 5 ہزار 565 افراد زخمی ہوئے۔بتادیں کہ گزشتہ برس جموں و کشمیر میں 6,092 سڑک حادثات رونما ہوئے تھے۔ ان حادثات میں 805 افراد ہلاک جبکہ 8,ہزار372 لوگ زخمی ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں سڑک حادثات کی وجہ سے ہزاروں افراد اپنی قیمتی جانیں گنوا رہے ہیں۔ اور ہزاروں افراد سڑک حادثات میں شدید زخمی ہون کی وجہ سے معذوری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ سڑک حادثات کی اہم وجوہات میں لاپرواہی سے گاڑی چلانا، نشہ کی حالت میں گاڑی چلانا، انتہائی تیز رفتاری سے گاڑی چلانا وغیرہ شامل ہیں۔ متعلقہ محکمہ کی جانب سے آئے دن اس ضمن میں شعور بیداری مہم بھی چلائی جاتی ہے۔ ہائی ویز پر جگہ جگہ ڈرائیورنگ کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایات پر مبنی بورڈ لگائے گئے ہیں لیکن اس کے باوجود سڑک حادثات میں کمی کے بجائے دن بہ دن اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔

Last Updated : Oct 15, 2023, 3:48 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details