وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے ہاری گنوان علاقہ میں چودہ سالہ کمسن لڑکا اس وقت ڈوب کر ہلاک ہو گیا جب وہ اسی علاقہ سے بہہ رہی کنال میں اپنے دوستوں کے ساتھ نہانے کے لیے اترا تھا۔
عینی شاہدین کے مطابق اس دوران وہ پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے وہ غرقاب ہو گیا۔ مقامی لوگوں اور پولیس کی مدد سے لڑکے کو نہر سے بازیاب کیا گیا لیکن تب تک وہ جاں بحق ہو گيا تھا۔