گاندربل: جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں مقامی نوجوانوں کے لیے مختلف فلاحی، ملازمت پر مبنی پروگراموں کے انعقاد کے سلسلے میں، 13 بٹالین ایس ایس بی نے 02 پیشہ ورانہ کورسز 'موبائل ریپیئرنگ کورس' اور 'سیاحت (ٹریول کنسلٹنٹ) کورس' کو سپانسر کیا۔ جو جے کے یوتھ ڈیولپمنٹ فورم انسٹی ٹیوٹ بہامہ کے ذریعے منعقد کیا گیا ہے۔ جس میں 25 نوجوانوں (23 لڑکیوں اور 02 لڑکے) نے 33 روزہ سیاحت (ٹریول کنسلٹنٹ) کورس میں حصہ لیا اور 20 لڑکوں نے 50 روزہ موبائل ریپیئرنگ کورس میں حصہ لیا۔ دونوں کورسز کے کانووکیشن اور اختتامی تقریب کا انعقاد تیرہ بٹالین ایس ایس بی ڈگنیبل گاندربل کیمپس میں کیا گیا۔ 'موبائل ریپیئرنگ کورس' اور 'ٹورزم ٹریول کنسلٹنٹ کورس' کی اختتامی تقریب کے دوران وریندر سنگھ چودھری ڈپٹی کمانڈنٹ نے استقبالیہ خطبہ پیش کیا، اس کے بعد کورس کے پروگرام پر ایک مختصر نوٹ دیا۔ چیئرمین جے کے یوتھ ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ نے ٹورازم ٹریول کنسلٹنٹ کورس اور موبائل ریپیئرنگ کورس کے بارے میں ایک مختصر تفصیل پیش کی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کمل کانت، کمانڈنٹ تیرہ بٹالین ایس ایس بی دگنیبل نے 25/02/2023 کو دونوں کورسز کا افتتاح کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں کورسز بالترتیب 04/04/2023 اور 24/04/2023 کو ختم ہوئے۔
Vocational Training Programme گاندربل میں ووکیشنل ٹریننگ پروگرام کی اختتامی تقریب
ضلع گاندربل میں تیرہ بٹالین ایس ایس بی میں مقامی نوجوانوں کے لیے موبائل ریپئرنگ کورس اور ٹورازم (ٹریول کنسلٹنٹ) کورس کے ووکیشنل ٹریننگ پروگرام کی کانووکیشن اور اختتامی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:Labour Day 2023 گاندر بل میں عالمی یوم مزدور کے موقع پر تقریب منعقد
انہوں نے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع کے لیے ان کورسز کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔ پروگرام کے بعد ویلڈیکٹورین سیشن ہوا جس کے دوران تمام شرکاء کو شرکا کی طرف سے شرکت کا سرٹیفکیٹ اور ٹول کٹ سے نوازا گیا۔اس دوران اس فورس کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کو مبارکباد دی اور مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ پروگرام کے دوران اس بٹالین کے افسران کے علاوہ جے کے یوتھ ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ اور ان کا فیکلٹی عملہ، دونوں کورس کے منتخب نوجوان شرکاء اور ایس ایس بی کے دیگر افسران اور دیگر عملہ موبائل ریپیئرنگ کورس اور ٹورازم (ٹریول کنسلٹنٹ) کورس کے کانووکیشن کم اختتامی تقریب میں موجود تھے۔