اردو

urdu

By

Published : Apr 1, 2023, 10:21 PM IST

ETV Bharat / state

Raising Day CRPF 118 battalion سی آر پی ایف 118 بٹالین نے گنڈ گاندربل میں 33ویں یوم تاسیس منایا

سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) 118 بٹالین کے یوم تاسیس کے سلسلے میں گاندبل ضلع کے گنڈ میں واقع بٹالین کے ہیڈ کوارٹر پر میلہ کا اہتمام کیا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

سی آر پی ایف 118 بٹالین نے گنڈ گاندربل میں 33ویں یوم تاسیس منایا

گاندربل:سی آر پی ایف 118 بٹالین نے ہیڈکوارٹر گنڈ گاندربل میں آج 33 واں یوم تاسیس پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا۔ اس بٹالین کا قیام یکم اپریل 1991 کو گروپ سینٹر سی آر پی ایف، موکاماگھاٹ، ضلع پٹنہ (بہار) میں وجود میں آیا تھا۔یوم تاسیس کے موقع پر 118 بٹالین کے افسران اور سی آر پی ایف جوانوں نے شرکت کی۔

کمانڈنگ آفیسر ایس ایس یادو نے ہیڈکاوئٹر میں سلامی لی۔ کمانڈنٹ نے یونٹ کی کامیابیوں کو سراہا اور جوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں کہا کہ وہ فورسز کی شاندار روایات پر عمل کرتے رہیں ۔ اس دوران ایک سینک سمیلن بلایا گیا جس میں تمام رینک کے افسران نے شرکت کی، انہیں کمانڈنٹ کے ذریعے حوصلہ افزائی کی گئی جس کے بعد خصوصی چائے اور ناشتے کے ساتھ کئی اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

اس موقع پر رنگا رنگ پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں مختلف کھیل، پینٹنگ ٹائر گیم، گلاس گیم، تاش پتی گیم، بندی گیم، الیکٹرک ہارن گیم وغیرہ شامل ہیں، میں مختلف بچوں نے حصہ لیا۔ جبکہ جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ یونٹ ہیڈکوارٹر کے ساتھ ساتھ تمام بٹالین کی تمام کمپنیوں میں "بڑا خانہ" تیار کیا گیا۔

مزید پڑھیں:Anantnag Free Medical Camp : اننت ناگ پولیس کے زیر اہتمام طبی کیمپ منعقد

واضح رہے اس یونٹ کے جوان اس علاقے میں کافی اونچائی پر تعینات ہے۔ سخت ترین موسمی حالات کے ساتھ ساتھ 9215 فٹ کی بلندی پر سخت سردی کے باوجود یونٹ نے اپنا یوم تاسیس پورے جوش و خروش سے منایا۔ وہیں مقامی لوگ جنہیں باضابطہ طور پر دعوت دی گئی تھی، نے انکی مہمان نوازی اور انسان دوستی کےلئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر بٹالین کے کمانڈنگ آفیسر نے کہا کہ مجھے اپنے بٹالین کے جوانوں پر فخر ہے جو کہ دیش کے ساتھ ساتھ اس علاقے کی لوگوں کےلئے منفی درجہ حرارت کے باوجود اونچائی پر ڈیوٹی دے کر بٹالین کا سر فخر سے اونچا رکھنے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details