گاندربل : گاندربل کے متعدد علاقوں کے 100 سے زائد بجلی ٹرانسفارمر خراب ہوکر محکمہ بجلی کے ورکشاپ میں مرمت کے لیے پڑے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے کئی علاقے گھپ اندھیرے میں ہیں۔ Power Crises In ganderbal
تفصیلات کے مطابق گاندربل کے کنگن،گنڈ، گنہ ونہ، لار، شالہ بگ سمیت دیگر متعدد علاقوں کے بجلی ٹرانسفارمر خراب ہوگئے ہیں اور مزکورہ بجلی ٹرانسفارمر محکمہہ بجلی کے گاندربل اور پانپور کارخانوں میں ٹھیک ہونے کے لئے اپنی باری کے انتظار میں ہیں۔ Damaged Transformers In Ganderbal
مقامی لوگوں کے مطابق سردیوں کے ایام میں بجلی ٹرانسفارمر زیادہ خراب ہوتے ہیں جس کی بنیادی وجہ نہ ہی ان کی دیکھ ریکھ ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق بجلی محکمہ ٹرانسفارمروں میں تیل کی مقدار کم ہونے کی وجہ سے سردیوں میں اکثر ٹرانسفارمر خراب جاتے ہیں۔
محکمہ بجلی کے حکام نے بتایا کہ رواں ماہ کی پہلی تاریخ سے لیکر اتوار تک یعنی 20 دنوں میں گاندربل کے مختلف علاقوں سے 100 سے زائد بجلی ٹرانسفارمر خراب ہوکر ورکشاپ میں آئے ہیں۔ ان ٹرانسفارمروں میں 450 کلو واٹ سے لیکر 63 کلو واٹ تک کے ٹرانسفارمر شامل ہیں۔
حکام کے مطابق سردیوں میں صارفین زیادہ تر برقی رو سے چلنے والے آلات کا استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے بجلی ٹرانسفارمر خراب ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر صارفین برقی رو پر چلنے والے آلات کا کم استعمال کریں گے تو ٹرانسفارمر زیادہ خراب نہیں ہوں گے۔
حکام کے مطابق محکمہ بجلی کی یہی کوشش رہتی ہے کہ جب بھی خراب ٹرانسفارمر کارخانے میں آتا ہے تو اسے کم وقت میں ٹھیک کرنے کی کوشش کی جاری ہے تاکہ لوگ کے مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔
مزید پڑھیں:Late Night Protest in Baramulla بجلی کی آنکھ مچولی کے خلاف بارہمولہ میں کینڈل لائٹ کے ساتھ احتجاج