مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ڈوڈہ میں محکمۂ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کے زیر اہتمام سٹی مڈل اسکول میں زونل سطح کے باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز کیا گیا۔ ضلع میں پہلی مرتبہ لڑکیوں اور لڑکوں کے لئے انڈر 14، 17 اور 19 باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا افتتاح ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس آفیسر جعفر حیدر شیخ نے کیا۔
اس موقع پر ڈوڈہ کے مختلف تعلیمی زون کے افسران کے علاوہ چھ ٹیموں کے کھلاڑی بھی موجود رہے۔ ضلع میں باسکٹ بال کے محدود وسائل اور گراؤنڈ کی عدم دستیابی کی وجہ سے صرف زون گندنہ اور ڈوڈہ کی چھ ٹیموں کو منعقدہ ایونٹ میں شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔
افتتاحی تقریب کے موقع پر اسپورٹس آفیسر نے بتایا کہ ڈوڈہ کی تاریخ کے لئے یہ ایک یاد گار لمحہ ہے، جب سرکاری سطح پر باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔