مقامی نوجوان گندوہ میں واقع ہیلی پیڈ گراؤنڈ میں جمع ہوئے اور احتجاج کیا جس دوران انہوں نے ضلع انتظامیہ اور حمایت کپمنی کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔
ڈوڈہ کے بھلیسہ میں نوجوانوں کا احتجاج مقامی نوجوانوں نے بتایا کہ گزشتہ روز علاقے میں افواہ پھیلائی گئی کہ فوج میں بھرتی کے لیے 'ریکروکٹمنٹ ڈرائیو' چلائی جائے گی۔
ونے ٹھاکر نامی ایک نوجوان نے بتایا کہ ہزاروں نوجوان ہیلی پیڈ گراؤنڈ ہوئے، تاہم وہاں فوج کی جانب سے 'ریکروکٹمنٹ ڈرائیو' کے بجائے نجی کمپنی حمایت کے چند اہلکار تھے جس کے بعد نوجوانوں نے غصے میں آکر حمایت کمپنی اور ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔
اس تعلق سے جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے پولیس اور ضلع انتظامیہ سے بات کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے اس پر بات کرنے سے انکار کیا۔
جوں ہی اس معاملے پر انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے ردعمل سامنے آتا ہے تو یہ خبر اپڈیٹ کی جائے گی۔