ڈوڈہ: جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے بھلیسہ علاقے میں اراضی تنازعہ کو لیکر دو بھائیوں کے درمیان ہوئی ہاتھا پائی کے نتیجے میں مبینہ طور پر چھوٹے بھائی نے اپنے بڑے بھائی جو پیشہ سے ایک استاد تھا، کو قتل کر دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈوڈہ کے بھلیسہ کے سنوارہ گاؤں میں اراضی تنازعہ کو لیکر دو بھائیوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی، جس دوران امتیاز احمد ولد نذیر احمد نامی چھوٹے بھائی نے اپنے بڑے بھائی اشتیاق احمد کو شدید زخمی کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ اشتیاق احمد کو فوری طور علاج و معالجے کے لئے سب ضلع ہسپتال گنڈوہ پہنچایا گیا جہاں سے اس کو مزید علاج کے لیے جی ایم سی ڈوڈہ ریفر کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ اشتیاق احمد پیشے سے استاد تھے جبکہ امتیاز احمد پولیس میں ایس پی او کے بطور تعینات تھا۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں اور دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
Land Dispute Case In Doda ڈوڈہ میں مبینہ طور پر چھوٹے بھائی کے ہاتھوں بڑے بھائی کا قتل - doda brother killing case
ڈوڈہ کے بھلیسہ کے سنوارہ گاؤں میں اراضی تنازعہ کو لیکر دو بھائیوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی، جس دوران چھوٹے بھائی نے اپنے بڑے بھائی کو شدید زخمی کر دیا۔ دوران علاج بڑے بھائی نے دم توڑ دیا۔
Etv Bharat
Published : Sep 30, 2023, 4:08 PM IST