دوا سازوں کے عالمی کے دِن (world pharmacists Day) کے موقع پر جموں و کشمیر میں پہاڑی ضلع ڈوڈہ کے فرقان آباد، گھٹ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقہ گھٹ سمیت ڈوڈہ کے متعدد دوا سازوں نے حصّہ لیا۔
دوا سازوں کے عالمی دِن پر ڈوڈہ میں تقریب منعقد - دو منٹ کی خاموشی اختیار
ورلڈ پھارمسسٹ ڈے کے موقع پر جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
دوا سازوں کے عالمی دِن پر ڈوڈہ میں تقریب منعقد
تقریب کی ابتدا میں اُن ڈاکٹروں اور محکمہ صحت کے دوسرے کارکنوں کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جنہوں نے اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے اپنی جانیں نچھاور کیں۔
تقریب میں موجود افراد نے اس موقع پر اپنے کچھ مسائل اور مطالبات بھی ابھارے اور عہد کیا کہ وہ کورونا کی موجودہ لڑائی میں پوری تندہی سے کام کریں گے۔