اردو

urdu

ETV Bharat / state

سُد مہا دیو کھلینی ٹنل کی تعمیر کا کام شروع - APCO Infra- Tech

کھلینی ٹنل، بٹوت سنتھن - کشمیر شاہراہ کے اپ گریڈیشن کا حصہ ہے۔ ایک اعشاریہ پانچ کلو میٹر لمبائی والے اس ٹنل کو 431 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔

سُدھما دیو کھلینی ٹنل کی تعمیر کا کام شروع
سُدھما دیو کھلینی ٹنل کی تعمیر کا کام شروع

By

Published : Aug 27, 2021, 2:11 PM IST

Updated : Aug 27, 2021, 3:54 PM IST

بٹوت کشتواڑ شاہراہ کی مسافت کم کرنے اور زمین کھسکنے اور اکثر سڑک حادثات پیش آنے کے بعد حکومت کی جانب سے خطۂ چناب کے ضلع ڈوڈہ اور کشتواڑ سڑک کے متبادل کے طور سُدمہا دیو کھلینی ٹنل کو منظوری دی گئی تھی۔ اسی پروجیکٹ پر جمعرات کے روز ٹنل کی تعمیر کا کام کھلینی پنچنی نالہ میں پہلے افتتاحی دھماکے کے ساتھ شروع ہو گیا۔

سُدھما دیو کھلینی ٹنل کی تعمیر کا کام شروع

سرنگ کے افتتاحی دھماکے کے موقع پر ضلع انتظامیہ کے سینئر افسران بشمول ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنر ڈوڈہ وکاس شرما و تعمیراتی ایجنسی (اپکو) کے افسران بھی موجود تھے۔

کھلینی ٹنل، بٹوت سنتھن - کشمیر شاہراہ کے اپ گریڈیشن کا حصہ ہے۔ ایک اعشاریہ پانچ کلو میٹر لمبائی والے اس ٹنل کو 431 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔

یہ سرنگ دو سال میں تعمیر ہو کر مکمل ہو جائے گی۔ یہ ٹنل کھلینی نالہ سے شروع ہو کر پنچنی نالہ پر ختم ہو گا۔ اس ٹنل کی تعمیر سے موجودہ بٹوت کشتواڑ سڑک کی مسافت کم ہو جائے گی ساتھ ہی کھلینی کے حساس علاقے زمین کھسکنے سے بچ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈوڈہ میں کورونا مثبت معاملات میں اضافہ

Last Updated : Aug 27, 2021, 3:54 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details