جمعہ کی صبح بھبور گاؤں کے ایک پُل کے پاس ریچھ کا بچّہ نمودار ہوا ۔مقامی لوگوں نے فوری طور ریچھ کے بچّے کی موجودگی کی اطلاع محکمہ وائلڈ لائف کو دی۔وائلڈ لائف کی ٹیم نے مقامی لوگوں کی مدد سے ریچھ کے بچّے کو پکڑنے کے لیے جال بچھایا۔ جس میں ریچھ کا بچّہ پھنس گیا۔
ڈوڈہ کے بھبور گاؤں میں ریچھ کا پچّہ پکڑا گیا
ضلع ڈوڈہ کے بھبور گاؤں میں جمعہ کی صبح ایک ریچھ کا بچّہ پایا گیا، مقامی لوگوں نےبتایا کہ موسم گرما کے دوران جنگلی جانوروں کی علاقہ میں موجودگی بڑھ گئی ہے ۔
وائلڈ لائف کی ٹیم نے ریچھ کے بچّے کا معائنہ کیا اور اُس کو کشتواڑ کے چڑیا گھر منتقل کیا گیا۔محکمہ وائلڈ لائف کے ایک آفیسر نے بتایا کہ ریچھ کے بچّے کو کشتواڑ سے جموں منتقل کیا جائے گا جہاں سے اُس کی سرینگر منتقلی یقینی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران ریچھ اور تیندوے کے حملے میں ڈوڈہ کے کہی دیہات میں درجن کے قریب لوگ زخمی ہوئے ہیں اس دوران سینکڑوں کی تعداد میں گوجر بکروال کی بھیڑ بکریاں جنگلی جانوروں کا نوالہ بنی ہیں۔جنگلی جانوروں کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول بنا ہوا ہے۔