ضلع ڈوڈہ کے ادھینپور علاقے میں قائم گورنمنٹ اسکول کے طلبا کو رفع حاجت کے لیے مقامی مسجد کا رخ کرنا پڑتا ہے کیونکہ اسکول میں پانی کا معقول انتظام نہیں ہے۔
طلبا نے بتایا کہ اسکول میں پینے کے صاف پانی کی قلت کے سبب انہیں درس و تدریس کے دوران پیاس بجھانے کے لیے گھر سے ہی پانی ساتھ لانا پڑتا ہے۔ تاہم ایس او پیز کی عمل آوری خصوصا ہاتھ دھونے کے لیے اسکول میں پانی نہ ہونے سے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اسکول کے ایک استاد نے بتایا کہ محکمہ صحت وغیرہ کی جانب سے جاری کیے گئے رہنما خطوط میں بار بار ہاتھ دھونے کی تلقین کی جا رہی ہے۔ تاہم انہوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسکول میں پینے کے لیے بھی پانی دستیاب نہیں ہے ایسے میں طلبا کیونکر ایس او پیز پر عمل آوری کر پائیں گے۔