اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈوڈہ: این جی او کی جانب سے طلبا میں سولر لائٹس تقسیم

غیر سرکاری تنظیم ودیا بھارتی کی جانب ڈوڈہ کے ویمل بال اکیڈمی کے طلبا میں سولر لائٹس تقسیم کی گئیں۔

By

Published : Jul 15, 2021, 5:45 PM IST

http://10.10.50.70:6060///finalout1/urdu-nle/finalout/15-July-2021/12466945_pic.png
http://10.10.50.70:6060///finalout1/urdu-nle/finalout/15-July-2021/12466945_pic.png

خطہ چناب کے ڈوڈہ ضلع میں ودیا بھارتی این جی او کی جانب سے تعلیمی ادارہ ویمل بال بھون اکیڈمی میں زیر تعلیم بچوں میں شمسی توانائی سے چلنے والی لائٹس تقسیم کی گئیں۔

این جی او کی جانب سے طلباء میں سولر لائٹس تقسیم

کورونا وبا کی وجہ سے اسکولز بند ہونے کے سبب صرف اسکول عملے اور ودیا بھارتی کے عہدیداروں نے والدین کے ساتھ میٹنگ منعقد کی جس میں بچوں کو تعلیمی میدان میں درپیش مسائل پر گفت شنید کی گئی۔

ودیا بھارتی این جی او کے ایک عہدیدار راجیندر کمار نے بتایا کہ اس تنظیم کی زیر نگرانی ملک کے ہر کونے میں تعلیمی اداروں کو چلایا جا رہا ہے جہاں بچوں کو معیاری تعلیم سے آراستہ کیا جاتا ہے۔

ودیا بھارتی اپنے تمام اداروں میں سولر لائٹس فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ڈوڈہ بھدرواہ اور کشتواڑ میں بھی اُن تمام تعلیمی اداروں میں سولر لائٹس تقسیم کیا ہے جو ودیا بھارتی کے تحت چل رہے ہیں۔ اس کے علاوہ جہاں ضرورت ہوگی وہ بچّوں کو تعلیمی میدان میں درپیش مسائل کا ازالہ کرنے کی کوشش کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details