کورونا وائرس وبا سے قبل ضلع ڈوڈہ کے کسی بھی اسپتال بشمول ڈسٹرکٹ اسپتال ڈوڈہ میں وینٹیلیٹر کی سہولت میسر نہیں تھی، تاہم طبی ڈھانچے کو مستحکم بنانے کی غرض سے ضلع اسپتال سمیت دیگر سب ضلع اسپتالوں میں بھی وینٹیلیٹر رکھے جا رہے ہیں تاکہ ہنگامی صورتحال کے دوران مریضوں کو نزدیکی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا سکے۔
ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ ڈاکٹر ساگر ڈی ڈائفوڈ نے ہفتہ کو قصبہ ٹھاٹھری کے ٹراما سنٹر میں وینٹیلیٹر کا افتتاح کیا۔ ضلع انتظامیہ ڈوڈہ نے ہنگامی صورتحال اور کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے ٹراما اسپتال میں وینٹیلیٹر دستیاب رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ کورونا سے متاثرہ مریضوں کو وینٹیلیٹر کی سہولیت آسانی سے مل سکے۔