ڈوڈہ (جموں کشمیر) :جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں جمعہ کو ایک ولیج ڈیفنس گارڈ (وی ڈی جی) پر اسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ خبر موصول ہوتے ہی پھیلتے ہی پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اپنی تحویل میں لیکر اسپتال منتقل کیا۔ پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جس وقت وی ڈی سی کی لاش برآمد کی گئی اس وقت اس کی رائفل بھی موقع پر موجود تھی اور لاش پر زخموں کے کچھ نشان بھی تھے۔
ڈوڈہ پولی نے موت کی وجہ دریافت کرنے کے لیے تفتیشی کارروائی شروع کر دی ہے اور اس ضمن میں باضابطہ طور ایک کیس درج کر لیا ہے۔ ولیج ڈیفنس گارڈ کی شناخت بلونت سنگھ ولد پریم ناتھ کے طور پر ہوئی ہے جو کہ کھرنگل، گندوہ، ڈوڈہ میں پر اسرار حالات میں مردہ پایا گیا۔ پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بلوند سنگھ کے جسم پر کچھ نشان بھی پائے گئے ہیں جو بظاہر گولیوں کے نشان معلوم ہوتے ہیں۔ خصوصی ذرائع سے معلوام ہوا ہے کہ بلونت سنگھ نے خودکشی انجام دی ہے، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ مکمل تحقیقات، پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بعد ہی بلوند سنگھ کی موت کی اصل وجہ سامنے آئے گی۔