ڈوڈہ (جموں و کشمیر) :جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں گزشتہ کئی ماہ سے رابطہ سڑکوں کا جال بچھایا جا رہا ہے اور میگڈمائز سڑکوں کو تقریباً بھی پنچایتوں اور دیہات تک پہنچایا جا رہا وہیں قدیم اور خستہ ہو چکی سڑکوں کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ پہاڑی ضلع میں ایرا (ERA) کے تحت سڑکوں کے کئی اہم پروجیکٹس کو منظوری دی گئی ہے جن میں ملنائی سے چکربھٹی اور تھلیلا سے پنیجا شامل ہیں۔ ان سڑکوں کو بہتر حفاظتی دیواروں اور گاڑیوں کی آمد و رفت کے لیے کشادہ بھی کیا گیا ہے جس کے سبب اب لوگ ان سڑکوں پر آسانی سے گاڑی چلا سکتے ہیں۔
اس ضمن میں ڈی ڈی سی چیئرمین، ڈوڈہ، دھنہنتر سنگھ کوتوال نے کہا کہ ’’ایرا کے تحت ضلع میں دو اہم سڑکوں کے پروجیکٹس کو منظوری دی گئی تھی اور یہ سڑکیں بارش کے دوران بہت خراب ہو جاتی تھیں اور سفر بہت خطرناک ہو جاتا تھا۔‘‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’یہ علاقے بہت پسماندہ ہیں اور ان علاقوں کو تعمیر و ترقی کے لحاظ سے نظر انداز کیا گیا تھا لیکن اب موجودہ حکومت نے اپنی تمام تر توجہ دیہی ترقی پر مرکوز کر دی ہے۔‘‘