اتر پردیش سمیت پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی فتح پر جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں بی جے پی کارکنان و لیڈران نے جشن BJP Workers in Doda Celebrate Party's Victoryمناتے ہوئے ریلی کا اہتمام کیا۔
پوپی انتخابات میں فتح پر بی جے پی کارکنان کا ڈوڈہ میں جشن بی جے پی لیڈران، کارکنان و حمایتیوں نے ضلع ڈوڈہ کے ڈاک بنگلو سے بس اسٹینڈ تک ایک ریلی کا اہتمام کیا۔ ریلی میں سینکڑوں مقامی افراد سمیت بی جے پی لیڈران نے شرکت کی۔
بی جے پی نائب کے ریاستی نائب صدر شکتی راج پریہار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’بی جے پی کی شاندار فتح پر وزیر اعظم، بی جے پی کے قومی صدر سمیت سبھی کارکنان و لیڈران مبارکبادی کے مستحق ہیں۔‘‘
انہوں نے کہا: ’’یو پی سمیت ملک بھر میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے جو دعوے کیے ان پر کھرا اترنے پر ہی لوگوں نے ایک بار پھر بی جے پی پر اعتماد ظاہر کیا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی مذہب، رنگ و نسل اور علاقائی سیاست سے ہٹ کر عام آدمی کی فلاح و بہبود کے لیے ہمیشہ پر عزم ہے۔
انہوں نے وی ڈی سی ممبران کے حقوق کو تسلیم کرتے ہوئے انکے تنخواہ انکے بینک کھاتوں میں راست ٹرانسفر کیے جانے کے فیصلے کو تاریخی فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا: ’’ بی جے پی کے تاریخی فیصلے سے تیس ہزار سے زائد وی ڈی سی ممبران مستفید ہونگے۔‘‘