ضلع ڈوڈہ میں یوتھ سروسیز اینڈ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ’’سنسد کھیل اسپردھا‘‘ کے تحت جاری کھیل مقابلوں میں انڈر 17 زمرے کے تحت کمیونٹی حال ڈوڈہ میں منعقد کیے گئے شطرنج اور کیرم چیمپئن شپ مقابلے اختتام پذیر ہوئے۔ carom and Chess Tournament Concludes in dodaشطرنج اور کیرم چیمپئن شپ میں خواتین اور لڑکوں کے لیے علیحدہ کھیل مقابلوں کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔
Carrom and Chess Tournament Concludes: ڈوڈہ میں انڈر سیونٹین زمرے کے لئے شطرنج اور کیرم مقابلوں کا اختتام - ڈوڈہ سنسد کھیل اسپردھا
پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں سنسد کھیل اسپردھا کے تحت انڈر17 زمرے میں شطرنج اور کیرم کے مقابلے اختتام پزیر ہوئے۔ carom and Chess Tournament Organised in Doda۔ انڈر 17کیٹگری میں لڑکیوں اور لڑکوں کے لیے علیحدہ ٹورنامنٹ کا انعقاد عمل میں لایا گیا تھا۔ ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو تمغوں اور اعزازات سے نوازا گیا۔
شطرنج اور کیرم مقابلے میں مرمت علاقے کے ندیم اور سرفراز نے کیرم ایونٹ میں سونے اور چاندی کا تمغہ حاصل کیا جب کہ ڈالی ادھیان پور کے شارق نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ Doda carom and Chess Tournament۔ شطرنج اور کیرم مقابلوں کا افتتاح بین الاقوامی سطح کی شطرنج کھلاڑی اور پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار ایوارڈ یافتہ آروشی کوتوال اور ڈی وائی ایس ایس او ڈوڈہ نے کیا۔ اس موقع پر ایک مختصر تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے آروشی کوتوال نے کہا کہ ان کی کامیابیاں ان کی مسلسل جدوجہد اور کھیلوں کے لیے ان کی لگن کا نتیجہ ہیں۔
انہوں نے ٹورنامنٹ میں شرکت کر رہے کھلاڑیوں کو بتایا کہ بہتر مستقبل کے لیے انہیں خود کو آگے بڑھاتے رہنے اور مسلسل جد و جہد کی ضرورت ہے۔Under 17 carom and Chess Tournament ڈی وئی ا یس ایس او ڈوڈہ جعفر حیدر شیخ نے بتایا کہ ’’سنسد کھیل اسپردھا‘‘ کے تحت پنچایت سطح کے ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے بعد تقریباً 800 کھیلاڑیوں کو مختلف زمروں کے تحت بلاک سطح پر مقابلہ کرنے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔