ڈوڈہ: پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں محکمہ جنگلات نے دو انتہائی مطلوب ٹِمبر اسمگلروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ Wanted Timber Smugglers Arrested in Dodaمحکمہ جنگلات کے افسران کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے لکڑی اسمگلر کئی کیسز میں مطلوب تھے اور انہیں سب ڈویژن تھاٹھری کے علاقہ ٹانٹہ میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مطلوب اسمگلروں کی گرفتاری محکمہ کے لیے بہت بڑی کامیابی ہے۔
میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے محکمہ جنگلات کے افسران نے بتایا کہ سبز سونے کی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ جنگلاتی لکڑی کی اسمگلنگ میں ملوث افراد کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت بند کر دیا جائے گا۔ گزشتہ دنوں کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالیہ ایام میں محکمہ نے درخت کاٹنے کے استعمال میں لائے جانے والے کئی میکینیکل کٹر ضبط کر لئے جبکہ کئی اسمگلروں کے خلاف کیسز بھی درج کیے گئے۔Two Timber Smugglers Arrested in Doda