پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں بٹوت -کشتواڑ شاہراہ پر کھلینی کے مقام پر ایک مال بردار ٹرک حادثہ کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔
یہ حادثہ جمعہ کی صبح ضلع ڈوڈہ کے کھلینی نالہ میں اس وقت پیش آیا جب ایک مال بردار ٹرک زیر نمبر JK14D-6072 جموں سے ڈوڈہ کی طرف آرہا تھا اور ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر دو سو فٹ گہری کھائی میں جاگرا۔