اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈوڈہ میں غیر قانونی کان کنی کے خلاف ضلع انتظامیہ کی کارروائی - کان کنی سے اجتناب

جموں و کشمیر میں دریائوں اور ندی نالوں سے ریت یا باجری از خود نکالنے پر پابندی عائد کیے جانے کے باوجود آزادانہ طور ریت باجری اور پتھر نکالنے کا کام جاری ہے۔

ڈوڈہ میں غیر قانونی کان کنی کے خلاف ضلع انتظامیہ کی کارروائی
ڈوڈہ میں غیر قانونی کان کنی کے خلاف ضلع انتظامیہ کی کارروائی

By

Published : Apr 7, 2021, 6:18 PM IST

ضلع ڈوڈہ میں غیر قانونی طور کان کنی کرنے کی پاداش میں انتظامیہ نے جودھپور نالہ کے قریب دو جے سی بی مشینوں کے علاوہ ایک ٹپر کو بھی ضبط کیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (اے ڈی سی) ڈوڈہ اور تحصیلدار نے ضلع ڈوڈہ کی جودھپور سڑک کا معائنہ کرنے کے دوران جودھپور نالہ کے قریب کان کنی کر رہے افراد سے پوچھ تاچھ کرکے ان سے دستاویز اور اجازت نامہ طلب کیا۔

ڈوڈہ میں غیر قانونی کان کنی کے خلاف ضلع انتظامیہ کی کارروائی

اے ڈی سی کے مطابق وہ غیر قانونی طور کان کن کر رہے تھے جس کی پاداش میں ٹپر اور جے سی بی کے کاغذات سیز کیے گئے۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندں سے بات کرتے ہوئے اے ڈی سی نے عوام سے غیر قانونی طور کان کنی سے اجتناب کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’’غیر قانونی طور ریت، باجری یا پتھر نکالنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔‘‘

انہوں نے مستقبل میں بھی اس طرح کی کارروائی جاری رکھنے کا عندیہ دیا۔

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں انتظامیہ نے کان کنی پر پابندی عائد کرکے اس کام کے لیے باضابطہ ایک کنٹریکٹ نظام کا قیام عمل میں لانے کی ہدایات دی ہے جس کے پیش نظر آزادانہ طور پر ریت اور باجری نکالنے کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details