اردو

urdu

ETV Bharat / state

گندنہ ڈوڈہ میں دو کریانہ دکانوں میں آتشزدگی - Two Groceries shops gutted in Doda

آگ کی خبر پھیلتے ہی مقامی لوگوں کے علاوہ فوج کے جوانوں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر مزید آگ کو پھیلنے سے روکا۔ آگ متاثرہ شخص کے مطابق اُن کو یہ دکانیں تعمیر کرنے میں ایک لاکھ سے زائد خرچ آیا تھا۔ جبکہ آگ کی وجہ سے دکان میں رکھا لاکھوں کا سامان خاکستر ہو گیا۔

گندنہ ڈوڈہ میں دو کریانہ دکانوں میں آتشزدگی
گندنہ ڈوڈہ میں دو کریانہ دکانوں میں آتشزدگی

By

Published : Jul 21, 2021, 2:52 PM IST

جموں کے ضلع ڈوڈہ کے گندنہ علاقہ میں گزشتہ شب آگ کے ایک ہولناک حادثے میں دو دکانیں خاکستر ہوئی ہیں۔

گندنہ ڈوڈہ میں دو کریانہ دکانوں میں آتشزدگی

تفصیلات کے مطابق آگ گزشتہ شب کھانڈے پورہ گندنہ کے رہائشی بشیر احمد ولد غلام رسول کی دکانوں میں لگ گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق آتشزدگی کا حادثہ فوجی کیمپ کے نزدیک ہوا، جس نے چند منٹوں کے اندر تباہی مچا دی۔ آگ کے فلک گوش شعلوں نے کسی کو بھی سنبھلنے کا موقع نہیں دیا۔

آگ کی خبر پھیلتے ہی مقامی لوگوں کے علاوہ فوج کے جوانوں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر مزید آگ کو پھیلنے سے روکا۔ آگ متاثرہ شخص کے مطابق اُن کو یہ دکانیں تعمیر کرنے میں ایک لاکھ سے زائد خرچ آیا تھا۔ جبکہ آگ کی وجہ سے دکان میں رکھا لاکھوں کا سامان خاکستر ہو گیا۔

فوج کے ایک آفیسر نے بتایا کہ آگ متاثرہ شخص کو فوج کی طرف سے معاوضہ بھی دیا جائے گا۔ حالانکہ دونوں دکانیں کریانہ کی تھی جس میں پانچ سے چھ لاکھ کا سامان تھا۔ تاہم دکانوں میں لگی آگ کی وجہ معلوم نہ سکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈوڈہ میں روزگار میلے کا انعقاد

ABOUT THE AUTHOR

...view details