کورونا کرفیو میں مزید توسیع کے بعد خطہ چناب کے ضلع ڈوڈہ میں عوام کو مختلف ذرائع سے کرفیو کی خلاف ورزی نہ کرنے اور وضع کیے گئے رہنما خطوط کی پاسداری کو یقینی بنائے جانے سے متعلق آگاہ کیا جا رہا ہے۔
ضلع ڈوڈہ میں مزید بارہ علاقے کووڈ کنٹینمنٹ زون قرار ضلع صدر مقام ڈوڈہ میں کورونا کرفیو کو یقینی بنانے کے لئے پولیس آفسران نے میں مارکیٹ کا دورہ کرکے لائوڈ اسپیکر کے ذریعے عوام سے بلا عذر گھروں سے باہر نہ نکلنے کی تلقین کی۔ انہوں نے دکانداروں سے بھی اپیل کی کہ گائیڈ لائنز کے مطابق ہی منتخب دکاندار ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے دکانیں کھولیں۔
انتظامیہ نے ضلع کے مزید بارہ علاقوں کو کنٹینمنٹ زون قرار دیکر عوام سے گھروں میں ہی رہنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔
اس حوالے سے ڈی سی ڈوڈہ وکاس شرما نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کنٹینمنٹ زون قرار دیے گئے علاقوں میں سخت لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے اور انسانی نقل و حرکت کو محدود کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اُن علاقوں کو مسلسل سنیٹائز کیا جا رہا ہے وہیں ’’انسانی جانوں کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کرفیو میں توسیع کے بعد اشیاء خوردو نوش کی دکانوں کے اوقات کار میں تبدیلی لائی گئی ہے اور ایس او پیز کو سختی سے عملانے کی تاکید کی جا رہی ہے۔
ڈی سی ڈوڈہ نے مزید کہا کہ عالمی وبا کے اس دور میں سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنما بھی کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔