ڈوڈہ: پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کے لیے آن لائن تدریسی کلاسز کا آغاز عمل میں لایا گیا۔ آئی سی ٹی کے ذریعے آن لائن تدریسی کلاسز کا افتتاح ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ، ویش پال مہاجن نے اپنے دفتر کے چیمبر سے کیا۔ آن لائن کلاسز کا افتتاح کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے اساتذہ/لیکچررز پر زور دیا کہ وہ وقت ضائع کیے بغیر اخلاص اور لگن سے اپنی خدمات انجام دیں۔ Doda Online Class started
انتظامیہ کے مطابق اساتذہ کی ایک ٹیم اس عمل میں مصروف ہے جو روزانہ کی بنیاد پر صبح10 سے شام 4 بجے تک آن لائن کلاسز کا اہتمام کرے گی۔ ڈی سی نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ نصاب کو نومبر کے آخر تک مکمل کر لیں۔ انہوں نے شکوک و شبہات کو دور کرنے کے لیے طلبہ کے ساتھ انٹریکٹو سیشنز کے انعقاد پر بھی زور دیا۔ Doda Online Classes