سرینگر:جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے تحصیل کاہرہ کے ترہنکل علاقے سے تعلق رکھنے ایک ہی گھر کے تین افراد جن میں دو بہنیں اور بھائی شامل ہیں نے (جے کے اے ایس) امتحان میں کامیابی حاصل کی ۔
اطلاعات کے مطابق سال 2021 میں جموں وکشمیر انتظامیہ نے (جے کے اے ایس) اسامیوں کو پُر کرنے کی خاطر درخواستیں طلب کیں اور سال 2023 کے جنوری مہینے میں کامیاب امیدواروں کا نام منظر عام پر لایا گیا۔معلوم ہوا ہے کہ ڈوڈہ سے تعلق رکھنے والے دو بہنوں اور بھائی نے امتحان میں کامیابی کے جھنڈے گارڈ کر گاوں کا نام روشن کیا۔
سہیل احمد وانی ولد منیر احمد وانی نے 1055نمبرات اُس کی دو بہنوں ہما انجم وانی نے 1050ور وافر انجم وانی نے 1034نمبرات حاصل کرکے امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کی۔
دو بہنوں کے والد منیر احمد وانی جوکہ بغلہار بجلی پروجیکٹ میں پہلے مزدور اور بعد میں ٹھیکیدار رہا ہے نے بتایا کہ یہ جموں وکشمیر کے لوگوں کے لئے ایک خوشی کی بات ہے۔انہوں نے کہاکہ کوچنگ کے بغیر ہی میری دو بیٹیوں اور بیٹے نے جے کے اے ایس امتحان میں کامیابی حاصل کرکے ایک مثال کام کی۔
اُن کے مطابق بچن سے ہی تینوں نے آئی اے ایس اور جے کے اے ایس آفیسر بننے کی ٹھان لی اور تب سے وہ یہ خواب دیکھ رہے تھے اور آج اُن کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا۔خوش نصیب والد نے بتایا کہ ہر روز میرے تینوں بچے بارہ گھنٹے تک پڑھائی کرتے تھے اور اس میں کھبی بھی کمی نہیں آنی دی ۔