ڈائریکٹوریٹ آف ٹورازم Directorate of Tourism کی جانب سے ضلع انتظامیہ، بھدرواہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور انڈین آرمی چار آر آر بھدرواہ کے اشتراک سے جئی گھاٹی میں سہ روزہ سرمائی میلہ کا انعقاد کیا گیا۔
افتتاحی تقریب کے موقع پر جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں کے علاوہ جموں یونیورسٹی کے طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ پہلے روز اسنو اسکیئنگ، ثقافتی سرگرمیوں جیسے کئی پروگرام منعقد کیے گئے۔ اس میلے کا مقصد بھدرواہ میں سیاحت کو فروغ دینا ہے جو کووڈ 19 کی وجہ سے روک دیا گیا تھا۔