ڈوڈہ:جموں و کشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں بھی جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے تھانہ دیوس کا اہتمام کیا گیا۔ ضلع کے بیشتر پولیس اسٹیشنز میں تھانہ دیوس منعقد کیا گیا جس میں مقامی باشندوں کی خاصی تعداد نے شرکت کرتے اپنے اپنے مسائل پولیس حکام کی نوٹس میں لائے۔ Thana Diwas Observed at Police Stations in Doda
ڈوڈہ پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک ماہ کے عرصہ میں ہی دو مرتبہ تھانہ دیوس منایا گیا۔ پولیس بیان کے مطابق ڈوڈہ پولیس نے پولیس اسٹیشن ڈوڈہ، بھدرواہ، گندوہ، ٹھٹھری، اسر، ڈیسا میں بھی تقریب کا انعقاد کیا۔ ڈوڈہ پولیس کے مابق ضرورت مند افراد کو پولیس خدمات کی تیزی سے فراہمی کے لیے ہر پولیس اسٹیشن میں خصوصی کاؤنٹرز بنائے گئے تھے۔