مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں محکمہ صحت عامہ سے وابستہ شہر اور گاؤں کے عارضی ملازمین گذشتہ پانچ دنوں سے کام چھوڑ کر ہڑتال پر ہیں۔
عارضی ملازمین کے ہڑتال سے محکمہ صحت عامہ کا نظام مفلوج ملازمین کے ہڑتال پر ہونے کے سبب محکمہ صحت عامہ کا نظام مفلوج ہو کر رہ گیا ہے ضلع کے اطراف و اکناف سے عارضی ملازمین کی ہڑتال پر ہونے کے سبب پانی کی سپلائی متاثر ہورہی ہے اور لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ڈوڈہ کے دیہی علاقہ جھٹیلی، پریم نگر میں بھی محکمہ صحت عامہ کے عارضی ملازمین کام چھوڑ ہڑتال پر ہیں جس کی وجہ سے علاقے میں پانی کی دشواری پیش آرہی ہے۔علاقہ میں پانی کا دوسرا کوئی ذریعہ نہیں ہے بلکہ محکمہ کی جانب سے پانی کی ترسیل کے لئے جو پائپ لائن نصب کیے گئے ہیں لوگ اسی کو خود کے استعمال میں لاتے ہیں اور مویشیوں کے لئے استعمال کرتے ہیں۔لیکن پچھلے پانچ روز سے پانی آنا بند ہو گیا ہے۔
مزید پڑھیں:
کام چھوڑ ہڑتال پر بیٹھے عارضی ملازمین کا کہنا ہے کہ اُن کے ساتھ گذشتہ بیس برسوں سے سوتیلا سلوک کیا گیا ہے اور حکومت کوئی بھی مستقل پالیسی مرتب کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔ عارضی ملازمین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ'اُن کے لیے فوری طور پر مستقل پالیسی مرتب کرکے عارضی ملازمین کی نوکریاں مستقل کی جائیں بصورت دیگر وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔