سجاد ملک نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی ڈی سمگرا سکشھا کی جاری کردہ گائیڈ لائن کے مطابق اساتذہ کے لئے تربیتی پروگرام اور کم تربیت یافتہ ابتدائی اساتذہ گریڈ 2 اور 3 گریڈ کے لئے منعقد کیا گیا تھا، جس کا وہ خیر مقدم کرتے ہیں، لیکن یہ اساتذہ گریڈ 2 اور گریڈ 3 میں نئے نہیں ہیں کیونکہ تقریبا تمام گریڈ 2 کے اساتذہ تربیت یافتہ ہیں یہاں تک کہ اِن میں پی ایچ ڈی، ایم فل، ایم ایڈ، بی ایڈ اور تمام گریڈ 3rd کے اساتذہ تربیت یافتہ ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایس ایس اے اور (RMSA) کے توسط سے بہت سارے اساتذہ محکمہ جاتی تربیتی پروگرام میں شریک ہوئے ہیں لہذا انہیں فریشر کہنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔
جے کے ٹی جے اے سی کے ممبروں نے ایک آواز میں کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ بی ایڈ اور ایم ایڈ کی ڈگری رکھنے والے گریڈ II اورگریڈ III اساتذہ کو اس تربیتی ورکشاپ میں تربیت دی جا رہی ہے جو ایس پی ڈی کے ذریعہ جاری کردہ رہنما اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے اور یہ تربیت یافتہ اساتذہ کے لئے ایک فضول مشق ہے۔ کیونکہ وہ پہلے سے ہی پروفیشنل کورسز جیسے ڈی ایڈ، بی ایڈ اور ایم ایڈ کے دوران تعلیمی سرگرمیوں میں شامل رہ چکے ہیں۔ اِنہیں دوبارہ تربیت فراہم کرنا وسائل کی بربادی کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔