خطہ چناب کے ضلع ڈوڈہ میں اسپورٹس اسٹیڈیم میں چناب کلچرل اینڈ اسپورٹس کلب کی جانب سے منعقدہ تیسرا نائٹ کاسکو ٹی10 ٹورنمنٹ اختتام پذیز ہوا۔ دس دنوں تک جاری رہنے والے اس ٹورنمنٹ میں ضلع ڈوڈہ کے شہر و گام سے تقریباً پچاس سے زائد ٹیموں نے شرکت کی۔
ٹورنمنٹ کا فائنل میچ رحمت کرکٹ کلب ڈوڈہ اور گرین شاہین کے مابین کھیلا گیا۔
ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے رحمت کرکٹ کلب کی پوری ٹیم نو اوروں میں 52 رن بنا کر آل آؤٹ ہو گئی ۔53 رن کا تعاقب کرنے اُتری گرین شاہین کی ٹیم ابتدائی اورز میں شدید دباؤ کا شکار ہوئی اور تین اورز میں محض نو رن پر اُس کے پانچ کھلاڑی پویلین لوٹ چُکے تھے۔