ڈوڈہ:پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں میونسپل کونسل سے منسلک یومیہ اجرت پر کام کر رہے صفائی کرمچاریوں کی گزشتہ ماہ شروع ہوئی کام چھوڑ ہڑتال جاری ہے۔ صفائی کرمچاریوں کی ہڑتال کے سبب قصبہ میں صاف صفائی کا نظام پوری طرح ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔ ٹاؤن ہال ڈوڈہ کے احاطہ میں احتجاجی دھرنے پر بیٹھے عارضی صفائی کرمچاریوں نے بتایا کہ وہ اپنی دیرینہ اور جائز مانگوں کو لیکر احتجاج کر رہے ہیں۔ Sweepers on Strike, Piles of garbage in Doda Irks Commuters
ہڑتالی صفائی کرمچاریوں کا کہنا ہے کہ وہ ایس آر او 520 (SRO 520) کی مخالفت میں ہڑتال پر ہیں۔ انکے مطابق ایس آر او کے تحت عارضی ملازمین کبھی مستقل نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صفائی کرمچاری گزشتہ کئی برسوں جبکہ بعض دو دہائیوں سے بھی زیادہ عرصہ سے محنت اور لگن کے ساتھ کام کر رہے تاہم اسکے باوجود انہیں مستقل نہیں کیا جا رہا ہے۔ Sweepers on Strike in Doda