اردو

urdu

ETV Bharat / state

Strike Of Cleaning Workers: چناب میں صفائی ملازمین کی ہڑتال جاری، صفائی نظام درہم برہم

جموں و کشمیر کے ڈوڈہ میں یومیہ اجرت پر کام کر رہے صفائی ملازمین کی ہڑتال Strike Of Cleaning Workers کی وجہ سے صاف صفائی کا نظام مفلوج ہو کر رہ گیا ہے، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر جمع Pile of Garbage ہو گئے ہیں۔

Strike Of Cleaning Workers: چناب میں صفائی ملازمین کا ہڑتال جاری، صفائی نظام درہم برہم
Strike Of Cleaning Workers: چناب میں صفائی ملازمین کا ہڑتال جاری، صفائی نظام درہم برہم

By

Published : Jan 2, 2022, 10:37 PM IST

گندگی کی وجہ سے مقامی لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وہیں، اکھل بھارتیہ مزدور سنگھ Akhil Bharatiya Mazdoor Sangh کے ضلع صدر ارشاد احمد واتل نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ بیس برسوں سے اپنا حق مانگ رہے ہیں اور حکومت سے ایک ہی مانگ کر رہے ہیں کہ اُن کو مستقل کیا جائے لیکن بار بار اُن کو جھوٹی یقین دہائی کرا کر احتجاج ختم کر دیا جاتا ہے۔

Strike Of Cleaning Workers: چناب میں صفائی ملازمین کا ہڑتال جاری، صفائی نظام درہم برہم

انہوں نے حکومت سے مطالبہ Safai Karamchari Demands کرتے ہوئے کہا کہ سات سال مکمل کرنے والے ملازمین کو مستقل کیا جائے اور ایس آر او 64 کو نافذ کیا جائے۔

صفائی ملازمین Safai Karamchari Strike کی حمایت میں بیوپار منڈل ڈوڈہ و میونسپل کونسل کے کونسلروں نے بھی احتجاج میں شرکت کی۔ اُنہوں نے بتایا کہ قصبہ کی صاف صفائی میں وہ کسی بھی قسم کی کوتاہی نہیں کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Power Workers to go on 3-Day Strike: بجلی ملازمین تیسرے روز بھی دھرنے پر مزید احتجاج جاری رکھنے کا انتباہ

انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر اُن کے مسائل Issues of Safai Karamchari Strike پر ہمیشہ ٹال مٹول والی پالیسی اختیار کی جاتی ہے، جس کو اب مزید برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ اگر حکومت اُن کے مطالبات کو پورا نہیں کرتی ہے تو وہ کام چھوڑ کر ہڑتال میں مزید توسیع کرنے کے لئے تیار ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details