ڈوڈہ:جموں و کشمیر کے ڈوڈہ میں سینٹ سولجر اچیورز ایوارڈ برائے اکیڈمک ایکسیلینس تقریب کا انعقاد کمنیوٹی حال ڈوڈہ میں کیا گیا۔ اس پروگرام میں ڈی ڈی سی چیئرمین ڈوڈہ دھنتر سنگھ کوتوال مہمان خصوصی تھے۔ اس پروگرام میں اعزازی سنگیت رانی بھگت وائس چیئرپرسن، ڈی ڈی سی ڈاکٹر روی بھارتی، اے ڈی سی، ایس ایس پی ڈوڈہ عبد القیوم کے علاوہ متعدد سینئر افسران و طلبا نے شرکت کی۔ St soldier Achievers Award
St Soldier Achievers Award: ڈوڈہ میں سینٹ سولجر اچیورز تقریب
ڈوڈہ کے کمیونٹی ہال Community Hall Doda میں سینٹ سولجر برائے اکیڈمک ایکسیلینس St soldier Achievers Award for Academic Excellence تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں ڈی ڈی سی چیئرمین ڈوڈہ دھنتر سنگھ کوتوال مہمان خصوصی تھے۔
یہ بھی پڑھیں: New Talent Award for Samia Farheen: سمیہ فرحین علی مہاراشٹر اردو اکیڈمی نیوٹیلنٹ ایوارڈ کے لیے نامزد
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے دھنتر سنگھ کوتوال نے اعزاز حاصل کرنے والے پرنسپلز سے کہا کہ وہ طلبا کی قابلیت کو موثر طریقے سے نکھارنے میں مدد کر کے دوسروں کے لیے مثال قائم کریں۔ اس موقع پر سنگیت رانی بھگت نے اپنے خطاب میں کہا کہ طلبہ ہمارا مستقبل ہیں اور یہ ہر پرنسپل کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ طلبا میں قابلیت اور ہنر کی پرورش اور نشونما کریں۔ انہوں نے اس تقریب کے انعقاد کے لیے سینٹ سولجر گروپ آف انسٹی ٹیوٹ کی کوشش کو سراہا۔ St soldier Achievers Award for Academic Excellence