رینج آفیسر کھلینی اور مقامی لوگوں کے تعاون سے کھلینی کے گرد و نواح میں مختلف اقسام کے پودوں کی شجرکاری کو انجام دیا۔ اس پروگرام کو ایس ایس بی کے کمانڈنٹ کی نگرانی میں منعقد کیا گیا۔
ایس ایس بی کی جانب سے شجرکاری مہم مقامی لوگوں اور ایس ایس بی کے اہلکاروں نے بٹوٹ تا گندو بھلیسہ تک قومی شاہراہ کے آس پاس مختلف اقسام کے پانچ سو پودوں کی شجرکاری کی۔
یہ بھی پڑھیں:
آرمی کی جانب سے شہر کے پہاڑوں میں شجرکاری
اس موقع پر عوام کو جنگلات کے تحفظ اور ماحولیات کے حوالے سے جانکاری فراہم کی گئی۔ متعلقہ افسران نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ علاقہ میں زیادہ سے زیادہ پودوں کی شجرکاری کریں اور جو پیڑ پودے لگے ہوئے ہیں اُن کی حفاظت کریں۔ اس کے علاوہ ہر شخص کو اپنے علاقہ میں کم سے کم ایک پودا لگانے کی تلقین کی تاکہ ماحولیات کو برقرار رکھا جا سکے۔ زیادہ پیڑ پودے لگانے سے آب و ہوا بہتر ہوگی اور علاقہ کی خوبصورتی بھی بڑھے گی۔