اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈوڈہ: عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر شجرکاری مہم کا اہتمام - Environmental Day

ایس ایس بی سات بٹالین کے جوانوں نے شجر کاری مہم میں حصہ لیتے ہوئے مختلف اقسام کے 430 پودے لگائے۔

ssb-7th-bn-organised-plantation-drive-on-the-eve-of-environmental-day
ssb-7th-bn-organised-plantation-drive-on-the-eve-of-environmental-day

By

Published : Jun 5, 2021, 9:26 PM IST

ڈوڈہ: خطہ چناب کے ضلع ڈوڈہ میں تعینات ایس ایس بی سات بٹالین کی جانب سے عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر کھلینی اور جھٹی کے علاقوں میں شجرکاری مہم کے تحت پودے لگائے گئے۔

ویڈیو

شجرکاری مہم میں اجئے کمار کمانڈنٹ ایس ایس بی 07 بٹالین، محکمہ جنگلات کے ڈی ایف او نونیت سنگھ، اسسٹنٹ کمانڈنٹ جگدیش رام بھٹ، گینا سنگھ مراٹھا، اسسٹنٹ کمانڈنٹ اور انسپکٹر ایچ رتن کمار میٹی کے علاوہ ایس ایس بی کے ساٹھ سے زائد جوانوں اور 12 مقامی لوگوں نے حصہ لیا۔

شجر کاری مہم کے تحت ضلع ڈوڈہ کے کھیلینی، جنگللواڑ، پرویوت، شیو پورہ اور جھٹی علاقوں میں پودے لگائے گئے۔ حفاظتی دستوں نے شجرکاری مہم میں مختلف اقسام کے 430 پودے لگائے۔

اس موقع پر مقررین نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاک صاف ماحولیاتی نظام کو یقینی بنانے کے لیے پیڑ پودوں کی حفاظت کریں۔ اِن پودوں کی دیکھ بھال کرنا، اِن کو آگ اور مویشیوں سے بچانا مقامی لوگوں کی اولین ذمہ داری ہے۔ تاکہ یہ پیڑ پودے بڑے ہو کر اس علاقے کو سرسبز و شاداب بنائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details