پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں ایس ایس بی 7بٹالین کھلینی نے ضلع انتظامیہ ڈوڈہ کے اشتراک سے خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
ایس ایس بی کی جانب سے مقامی نوجوانوں اور شہریوں میں خون کے عطیہ کے متعلق شعور پیدا کرنے اور سماج کی فلاح و بہبود کی غرض سے شیئر بلڈ سیو لائف، کے عنوان سے بیداری پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا۔
ڈوڈہ: ٹراما اسپتال میں خون عطیہ کیمپ منعقد اس موقع پر مقررین نے خون کے عطیہ کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ’’خون کا ایک قطرہ انسانی جان کو بچانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔‘‘
ٹراما اسپتال کھلینی میں تعینات ڈاکٹر فہیم وانی اور ایس ایس بی کے کمانڈنگ آفیسر اجے کمار، کمانڈنٹ نیلکانت ودیگر کمپنی کمانڈروں نے اس کیمپ کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مقامی نوجوانوں کو اس نیک کام میں رضاکارانہ طور سامنے آکر خون کا عطیہ دینے کی اپیل کی۔
خون کے عطیہ دینے کے لئے عوام نے گہری دلچسپی دکھائی اور بیس کے قریب مقامی نوجوانوں اور ساٹھ سے زائد ایس ایس بی اہلکاروں نے کیمپ میں شرکت کرکے خون کا عطیہ پیش کیا۔
محکمہ صحت ڈوڈہ کے آفسران نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایس بی کے جوانوں کا شکریہ ادا کیا۔
چیف میڈیکل آفیسر ڈوڈہ نے بتایا کہ ایس ایس بی کی جانب سے اس طرح کا اقدام قابل ستائش ہے۔