اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈوڈہ: چار ماہ بعد کھیل کود کی سرگرمیاں بحال

جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں ہُنر مند نوجوانوں کو کھیل کود کے میدان میں آگے بڑھانے کی غرض سے محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس ڈوڈہ کی جانب سے بوائز کیٹیگری میں کرکٹ، کھو کھو، والی بال، فٹ بال اور بیڈمنٹن کے شعبہ جات میں ٹرائل کم سلیکشن کا انعقاد کیا گیا۔

Sports activities again started  in Doda
ڈوڈہ: چار ماہ بعد کھیل کود کی سرگرمیاں بحال

By

Published : Aug 24, 2020, 8:32 PM IST

کووڈ-19 وبا کے پیش نظر ڈوڈہ اسپورٹس اسٹیڈیم کو بھی بند رکھا گیا تھا اس دوران کسی بھی قسم کے کھیل کود کی اجازت نہیں تھی۔ ضلع انتظامیہ نے چار ماہ بعد اپنے جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرکے ٹرائل کم سلیکشن کا سلسلہ شروع کیا۔

ڈوڈہ: چار ماہ بعد کھیل کود کی سرگرمیاں بحال

افتتاحی تقریب میں مقررین نے کھیل کود کی سرگرمیوں اور اس کے ذریعے بہتر مستقبل پر روشنی ڈالی۔ اس مقابلے میں مختلف تعلیمی اِداروں کے تقریبا 50 طلباء نے حصہ لیا۔ منتخب کھلاڑیوں کو بین ژونل ڈسٹرکٹ سطح کے مقابلے میں حصہ لینا ہے۔

مزید پڑھیں:

کورونا وائرس سے متاثرہ قیدی رو بہ صحت


بوائز سیکشن میں ٹرائل کم سلیکشن نوجوانوں کی خدمات اور محکمہ کھیل کے ماہرین کے تکنیکی پینل کے ذریعہ کیا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details