اردو

urdu

ETV Bharat / state

Vaccination for Doda Pilgrims: ڈوڈہ میں عازمین حج کیلئے ویکسینیشن کیمپ کا انعقاد - ڈوڈہ سے سفر محمود پر روانہ

رواں برس پہاڑی ضلع ڈوڈہ سے سفر محمود پر روانہ ہونے والے عازمین حج کے لیے جی ایم سی ڈوڈہ سمیت سی ایچ سی بھدرواہ، سی ایچ سی گندوہ اور سی ایچ سی ٹھٹھری میں ویکسینیشن کاؤنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ Haj Pilgrims Doda Vaccination Centres

ڈوڈہ میں عازمین حج کے لئے ویکسینیشن کیمپ منعقد
ڈوڈہ میں عازمین حج کے لئے ویکسینیشن کیمپ منعقد

By

Published : May 18, 2023, 12:59 PM IST

ڈوڈہ میں عازمین حج کے لئے ویکسینیشن کیمپ منعقد

ڈوڈہ:صوبہ جموں کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) ڈوڈہ کے او پی ڈی بلاک میں انتظامیہ کی جانب سے عازمین حج 2023کے لیے حفاظتی ٹیکہ کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ ویکسینیشن کیمپ میں ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ افسران سمیت پرنسپل جی ایم سی ڈوڈہ، ڈاکٹر پوجا ویمیش، چیف میڈیکل آفیسر ڈوڈہ ڈاکٹر اے ایچ زرگر، ایڈمنسٹریٹیو آفیسر جی ایم سی ڈوڈہ ایس انوپ کمار، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، ڈی آئی او ڈوڈہ ڈاکٹر ورشا شرما کے علاوہ محکمہ صحت کے دیگر سینئر افسران بھی اس موقعے پر موجود تھے۔

ڈی سی ڈوڈہ، وشیش پال مہاجن نے ویکسینیشن کے عمل کا جائزہ لیا اور ڈوڈہ سے سفر محمود پر روانہ ہونے والے عازمین کی سہولت کے لیے کیے گئے انتظامات کا معائنہ کیا۔ حج 2023 کے عازمین سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی سی ڈوڈہ نے انہیں حج کی مبارکباد پیش کی اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن سہولت فراہم کیے جانے کی یقین دہانی کی۔ ڈی سی ڈوڈہ نے عازمین سے لوگوں کی بھلائی اور خوشحالی کے لیے دعا کرنے کی درخواست کی۔

واضح رہے کہ ضلع ڈوڈہ کے 166 لوگوں کی اسکریننگ کے بعد مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے لئے عازمین کا انتخاب کیا گیا ہے اور انہیں ضلع کے او پی ڈی بلاک اے ایچ جی ایم سی ڈوڈہ، سی ایچ سی بھدرواہ، سی ایچ سی گندوہ اور سی ایچ سی ٹھٹھری میں نامزد مختلف ویکسی نیشن کاؤنٹرز پر حفاظتی ٹیکہ لگایا گیا۔ جی ایم سی ڈدوڈہ انتظامیہ کے مطابق ویکسینیشن کا مقصد عازمین حج کو مختلف انفیکشن سے بچانا اور انہیں کسی بھی متعدی بیماری سے بچاؤ کے لیے صحت سے متعلق حفاظتی اقدامات کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سفر محمود کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سفر پر روانہ ہونے والے سبھی مسافرین کے لیے ملکی سطح پر ٹیکہ کاری کا عمل ناگزیر قرار دیا گیا ہے۔ جی ایم سی ڈوڈہ انتظامیہ کے مطابق عازمین کو ایک خاص کارڈ جاری کیا جائے گا جس پر ویکسینیشن کی تفاصیل درج ہونگی تاکہ سفر محمود پر عازمین کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزید پڑھیں:Haj Vaccination Camp in Bhopal: بھوپال میں حج ٹیکہ کاری کیمپ

ABOUT THE AUTHOR

...view details