گندوہ بھلیسہ میں ڈوڈہ کے ایس پی اور آپریشن ایس پی ڈوڈہ کی میٹنگ میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 200 افراد نے شرکت کی۔ میٹنگ میں علاقے کی اہم شخصیات شامل تھیں۔ اجلاس کے دوران شرکاء نے اپنے مطالبات اور مسائل پیش کیے۔
ایس پی ڈوڈہ اور آپریشن ایس پی ڈوڈہ نے گندوہ بھلیسہ کا دورہ کیا میٹنگ میں شرکاء کو یقین دلایا گیا کہ ان کے حقیقی مطالبات کے ازالہ کے لئے متعلقہ محکموں اور محکمہ پولیس کے ساتھ مل کرکام کیا جائے گا۔
اے ڈی ایل ایس پی نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ پولیس کا ساتھ دیں تاکہ جرائم، منشیات کی اسمگلنگ، شراب کے غیر قانونی ٹھیکے، جنگلات کی کٹائی کو روکا جائے۔
مزید پڑھیں:عمر عبداللہ کا جموں و کشمیر انتظامیہ پر طنز
شرکاء کو یقین دلایا گیا کہ ضلعی پولیس ڈوڈہ معاشرے سے جرائم کو روکنے کی پوری کوشش کر رہی ہے اور عوام سے مزید تعاون طلب کر رہی ہے، تاکہ علاقے میں جرائم سے پاک فضا استوار ہو۔ مزید یہ کہ ان سے کہا گیا کہ وہ علاقے میں امن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھیں۔