مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں لوگوں کا بینکوں کے باہر لمبی قطاروں کا نا تھمنے والا سلسلہ جاری ہے۔
ڈوڈہ کے دور دراز دیہات میں بینکنگ سہولیات میسر نہ ہونے کی وجہ سے مختلف دیہات سے لوگ بجلی بِل کی ادائیگی، پیسے جمع کرنے و دیگر معاملات کے لئے صدر مقام پہنچ جاتے ہیں اور یہاں انہیں جموں وکشمیر بینک کی مین برانچ کے باہر لمبی لمبی قطاروں میں کھڑا رہنا پڑتا ہے۔
دھڑا گندنہ اور پریم نگر دیہات سے آئے ہوئے صارفین نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ مقامی سطح پر بینک نہ ہونے کی وجہ سے اُن کو پچاس کلو میٹر کی مسافت طے کرنا پڑتی ہے۔
بعض صارفین نے شکایت کی کہ انہیں مقامی بینکوں پر صرف دو یا تین ہزار تک کی رقومات کی مہیا ہوتی ہیں جس کے سبب بھی انہیں مین برانچ کا رُخ کرنا پڑتا ہے۔