اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈوڈہ: آتشزدگی میں لاکھوں کی املاک خاکستر - جانی نقصان

پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں آتشزدگی کی ایک ہولناک واردات میں لاکھوں کی املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی۔

ڈوڈہ: آتشزدگی میں لاکھوں کی املاک خاکستر
ڈوڈہ: آتشزدگی میں لاکھوں کی املاک خاکستر

By

Published : Aug 16, 2021, 4:53 PM IST

خطہ چناب کے قصبہ ڈوڈہ میں پیر کی صبح نگری علاقے میں ایک نجی دکان میں لگی آگ کے سبب لاکھوں روپیے مالیت کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔

ڈوڈہ: آتشزدگی میں لاکھوں کی املاک خاکستر

عینی شاہدین کے مطابق آگ نے آناً فاناً پوری دکان کو اپنی زد میں لے لیا، تاہم اس سانحے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

مقامی باشندوں نے فوری طور پر پولیس اور فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ کو مطلع کیا۔ فائر اینڈ ایمرجنسی نے آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا تاہم اس دوران لاکھوں کی املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکی تھی۔

مزید پڑھیں: فوج اور این جی او کے اشتراک سے ہیلتھ سنٹرزکو طبی آلات فراہم

پولیس نے اس ضمن میں معاملہ درج کرکے آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے تفتیش شروع کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details