ملک کے دیگر حصوں کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں بھی کورونا وائرس کی دوسری لہر ہے۔ اس نے ڈوڈہ کے کچھ لوگوں کو متاثر کیا ہے۔
انتظامیہ ہائی الرٹ پر ہے۔ پہلے سے جاری کردہ ایس او پیز کے ذریعہ وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں۔
اے ڈی سی ڈوڈہ کشوری لال شرما نے بتایا کہ انتظامیہ نے دو سو افراد سے زیادہ جمع ہونے پر پابندی عائد کردی ہے۔ لوگوں کو ہدایات پر عمل کرنے کے لیے بیدار کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ افسران کی ٹیمیں سڑکوں اور بازاروں میں ہیں تاکہ تمام ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے۔ اس وقت ضلع میں سولہ کورونا کے مثبت معاملات فعال ہیں۔ گزشتہ روز پانچ نئے کورونا مثبت کیسز درج کیے گئے ہیں۔ مہلک وائرس نے ایک مرتبہ پھر ضلع کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈوڈہ: ٹھیکہ داروں نے نئی اکائی تشکیل دی
قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی لوگوں کی ایک بڑی تعداد ضلع میں کورونا سے متاثر ہوئی تھی۔ کورونا کے پہلے مرحلے میں ضلع ڈوڈہ میں متعدد افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے۔